Surprise Me!

The Blessed Tree (The Only Living Sahabi of Rasulullah Muhammad SAW)

2014-04-09 8 Dailymotion

زندہ صحابی درخت .

أخرجه الترمذي فی السنن، کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، باب : ما جاء فی نبوة النبي صلی الله عليه وآله وسلم، 5 / 590، الرقم : 3620، وابن أبی شيبة فی المصنف، 6 / 317، الرقم : 31733، 36541، وابن حبان فی الثقات، 1 / 42، والأصبهانی فی دلائل النبوة، 1 / 45، الرقم : 19، والطبری فی تاريخ الأمم والملوک، 1 / 519.

’’حضرت ابو موسیٰ اشعری رضي اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو طالب روسائے قریش کے ہمراہ شام کے سفر پر روانہ ہوئے تو حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ جب راہب کے پاس پہنچے وہ سواریوں سے اترے اور انہوں نے اپنے کجاوے کھول دیئے۔ راہب ان کی طرف آنکلا حالانکہ (روسائے قریش) اس سے قبل بھی اس کے پاس سے گزرا کرتے تھے لیکن وہ ان کے پاس نہیں آتا تھا اور نہ ہی ان کی طرف کوئی توجہ کرتا تھا۔ حضرت ابو موسیٰ رضي اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ ابھی کجاوے کھول ہی رہے تھے کہ وہ راہب ان کے درمیان چلنے لگا یہاں تک کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم کے قریب پہنچا اور آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم کا دستِ اقدس پکڑ کر کہا : یہ تمام جہانوں کے سردار اور رب العالمین کے رسول ہیں۔ اﷲ تعالیٰ انہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمائے گا۔ روسائے قریش نے اس سے پوچھا آپ کیسے جانتے ہیں؟ اس نے کہا : جب تم لوگ گھاٹی سے نمودار ہوئے تو کوئی پتھر اور درخت ایسا نہیں تھا جو سجدہ میں نہ گر پڑا ہو۔ اور وہ صرف نبی ہی کو سجدہ کرتے ہیں نیز میں انہیں مہرِ نبوت سے بھی پہچانتا ہوں جو ان کے کاندھے کی ہڈی کے نیچے سیب کی مثل ہے۔ پھر وہ واپس چلا گیا اور اس نے ان لوگوں کے لئے کھانا تیار کیا۔ جب وہ کھانا لے آیا تو آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم اونٹوں کی چراگاہ میں تھے۔ راہب نے کہا انہیں بلا لو۔ آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو آپ کے سرِ انور پر بادل سایہ فگن تھا اور جب آپ لوگوں کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ تمام لوگ (پہلے سے ہی) درخت کے سایہ میں پہنچ چکے ہیں لیکن جیسے ہی آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوئے تو سایہ آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم کی طرف جھک گیا۔ راہب نے کہا : درخت کے سائے کو دیکھو وہ آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم پر جھک گیا ہے۔ پھر راہب نے کہا : میں تمھیں خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ ان کا سر پرست کون ہے؟ انہوں نے کہا ابو طالب! چنانچہ وہ حضرت ابو طالب کو مسلسل واسطہ دیتا رہا یہاں تک کہ حضرت ابو طالب نے آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم کو واپس (مکہ مکرمہ) بھجوا دیا۔ حضرت ابو بکر رضي اﷲ عنہ نے آپ کے ہمراہ حضرت بلال رضي اﷲ عنہ کو بھیجا اور راہب نے آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم کے ساتھ زادِ راہ کے طور پر کیک اور زیتون پیش کیا۔‘‘
اسے امام ترمذی اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔
اس درخت کو زندہ صحابی کا درجہ دیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ واحد زندہ چیز ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظاہری زندگی میں دیکھا اور آج تک یہ موجود ہے۔
اس کی تحیق اور اس کی تلاش میں ہزاروں کتابیں اور پرانے کتب خانوں کو تلاش کیا گیا۔ اس وقت اس پر ایک معلوماتی فلم بنائی گئی ہے جس میں اس کی تلاش میں ہونے والے تمام طریقہ کار کو بتایا گیا ہے یہ کلپ اسی ویڈیو کا ہے
اس علاقے کے ایک ہزار کلو میٹر تک کوئی درخت نہیں ہے
اس کی لوکیشن گوگل میپ پر اس طرح ہے
https://maps.google.com/maps?ll=32.065967%2C37.147804&spn=0.001818%2C0.002411&t=h&z=19&lci=com.panoramio.all

Buy Now on CodeCanyon