17 دسمبر 2014 آخری اپ ڈیٹ 22:53 PST 17:53 GMT <br />گذشتہ چند ماہ سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کئی اتار چڑہاؤ آئے جس کا اظہار ملک کی سڑکوں اورگلیوں میں نظر آیا۔ تاہم لگتا ہے کہ لوگوں کے دل د دماغ جیتنے کے لیے ایک بڑی لڑائی انٹرنیٹ کی دنیا میں لڑی جا رہی ہے جہاں دونوں جانب سے طنز و مزاح کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ بی بی سی اردو کے زیاد ظفر نے اپنی اس ویڈیو میں سائبر سپیس میں جاری اسی جنگ کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔