Surprise Me!

Parcham hai Chand Tara-Milli Naghma by Tahira Syed,Poet:Jamil-ud-Din Aali

2015-03-28 38 Dailymotion

1971ء کی جنگ کے بعد قوم میں ایک نئے حوصلے اور ولولہ کی ضرورت تھی، جس کے لیے ہر پاکستانی کو اپنے اپنے شعبوں میں کام کرنا تھا، وزیرِ اعظم پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے جذباتی انداز میں کہہ دیا تھا کہ اب جنگ کھیتوں،کھلیانوں اور کارخانوں میں لڑی جائے گی، اس حوصلہ افزاء تقریر کو اثر انداز بنانے اور قوم میں ایک نئے عزم کی روح پھونکنے کے لیے نئے ترانوں اور نغمات کی ضرورت بھی تھی، اس اہم قومی فریضہ کو ہمارے شعراء نے پر احسن طریقے سے انجام دیا، 70ء کی دہائی میں جمیل الدین عالی صاحب قومی نغمات کے شاعر کی حیثیت سے ابھرے جن کے ترانے قوم کی دھڑکن بن گئے،جیوے جیوے پاکستان، ہم مصطفویﷺ ہیں، ہم سچے پاکستانی ہیں ہم ہردم تیار، یہ دریا میرے دریا ہیں، یہ کویتا پاکستانی ہے جیسے بے شمار نغمات ہماری فضاؤں میں بکھرے ۔۔۔۔ معروف موسیقار جناب سہیل رعنا نے بھی عالی جی کے نغمات کو خوبصورت موسیقی میں ڈھال کر امر کردیا، مشہور گلوکارہ ملکہ پکھراج اور جھوک سیال کے مصنف جناب شبیر حسین شاہ صاحب کی صاحبزادی طاہرہ سید ان دنوں پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان کی مشہور گلوکار بن چکی تھیں جن کی پہاڑی آواز اکثر ایک جذبات کے ساتھ لوگوں کو متوجہ کرتی، عالی جی کا پرچم پر تخلیق کردہ نغمہ انہوں نے پاکستان ٹیلیویژن لاہور پر ریکارڈ کروایا جو بعد میں ریڈیو اور گراموفون ریکارڈ دونوں میں بے حد مقبول ہوا، مگر پھر امتدادِ زمانہ کی نذر ہوکر ایسا کھویا کہ اب تقریباََ نایاب ہی ہوچکا ہے، میرے مجموعہء قومی نغمات میں سے 45 کی رفتار والے صوتی اسطوان (گراموفون ریکارڈ ) سے ریکارڈ کردہ یہ قومی نغمہ آپ سب کی ںذر ۔۔۔۔ smile emoticon
پرچم ہے چاند تارہ
سورج وطن ہمارا
پرچم ہے چاند تارہ
درویش کی نوا ہے
قائد کا حوصلہ ہے
بندوں کی جانفشانی
اللہ کی رضا ہے
اک خواب اک ارادہ
اک ملک بن گیا ہے
پرچم ہے چاند تارہ
ایک ایک کرکے ٹوٹے
سارے قدیم جادو
آتی ہیں لے کے صدیاں
اگلے دنوں کی خوشبو
اٹھے ہیں فاتحانہ
محنت کشوں کے بازو
پرچم ہے چاند تارہ

Buy Now on CodeCanyon