Surprise Me!

zam zam ki khudaai...Hafiz Usama

2017-03-24 1 Dailymotion

صبح ہوئی تو انہوں نے کدال سنبھالی اور اس وقت تک کے اپنے اکلوتے فرزند حارث کو ساتھ لیا اور صفا کے قریب جہاں اساف اور نائلہ کے پتھریلے مجسموں کے قریب جہاں لوگ ان بتوں کے نام پر جانور ذبح کر کے آلائش پھینکتے تھے ادھر متوجہ ہوئے تو خواب میں نشان دہی کے مطابق گوبر کے اس ڈھیر پر چیونٹیوں کے بل کے قریب ایک کوا آن بیٹھا۔ سردار عبدالمطلب نے اس جگہ کی کھدائی شروع کی تو کچھ کھدائی کرنے کے بعد کنویں کے نشانات مل گئے تو انہوں نے خوشی کے مارے ’’اللہ اکبر‘‘ کہا۔ <br />قریش نے دیکھا کہ سردار عبدالمطلب کو ان کا مقصود مل گیا ہے تو انہوں نے آکر کہا کہ عبدالمطلب! یہ کنواں تو ہمارے باپ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کا ہے‘ اس پر جس طرح آپ کا حق ہے بالکل اسی طرح ہمارا بھی اس پر حق ہے۔ آپ ہمیں بھی اس میں شریک کریں۔

Buy Now on CodeCanyon