مٹیاری (اختر اختر میمن- میڈیا رپورٹر )
آء ٹی کالج پرانا ہالا کے بحالی کے لیے سول سوسائٹی سندہ پرانا ہالا کے رہنماؤں عبدالکریم میمن ، عبدالرشید ڈیتھو ، عبدالرحیم میمن ، سردار ایاز میمن، رئیس مسعود مھدی ، حامد قریشی ، ودیگر نے پریس کلب ھالا پر احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے کالج کی بحالی کے لیے شدید نعریبازی کی اور کہا کہ کالج کی ایس این ای منظور ہوتے ہوئےسال ہوگیا باوجود اس کے کلاس شروع نہ ہوسکے جس کے باعث داخل ہونے والے 100 سے زائد طلباء تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں

انہوں نے کہا کہ 45 اسٹاف مقرر ہے لیکن تاحال فقط پرنسپال ہے جس کے باعث ایک کلاس بھی شروع نہیں ہوسکا بجلی پانی فرنیچر کے لیے بھی صرف دلاسے دیے گئے

انہوں نے کہا کہ کچھ بااثر عناصر کالج بحالی میں سازشی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے وزیر تعلیم سیکریٹری تعلیم ودیگر حکام بالا سے اس ضمن میں فوری نوٹیس لینے کی اپیل کی تاکہ یہاں کے طلباء تعلیم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرسکے