وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان لانگ مارچ لے کر آئے تو انہیں پکڑ کر الٹا لٹکا دیں گے، عمران خان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ حکومت اس بار اُن کے ساتھ کیا کرے گی۔<br /><br />جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر مشتعل ہجوم اسلام آباد پر حملہ آور ہوگا تو پھر کسی کی جان کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، عمران خان نےلانگ مارچ کی قیادت کی،اسلام آباد پر چڑھائی کی تو انہیں روکیں گے، گھیراؤ میں آگئے تو انہیں گرفتار کریں گے۔
