ٹوبہ ٹیک سنگھ مویشی چور گینگ گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناشعیب محمود نے تمام تھانہ جات کو مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا
ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او ابتسام الحق اورپولیس ٹیم تشکیل دی گئی
پولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر کاروائی کر تے ہوئے مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میںگینگ کا سرغنہ مجاہد ،احمد یار،غوث شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 11 لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے چوری کیے گئے مال مویشی اور نقدی برآمدہوئی
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان مویشی چوری اورنقب زنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
ملزمان نے دوران تفتیش چوری سمیت ڈکیتی کی وردات کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے
ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے