امریکہ میں سکول اور کالج کے بچوں کو مستریوں والا کام سکھایا جاتا ہے کہ آپ کا مستری آپکا کروڑوں روپیہ تجربے کرنے میں برباد نا کر دے اور ہمارے ہاں ہر خاندان اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی گھر پر لگا دیتا ہے اور یہ سارے کام آج بھی مغلیہ دور کے طریقوں سے لیبر کرتی ہے میٹیریل برباد کرتی ہے مستری دیواریں ٹیڑھی بنا کر کہتا ہے پلستر کے وقت کور ہو جائے گا پلستر کرنے والا کہتا ہے رنگ والا کور کر دے گا اور رنگ والا کہتا ہے آپ کی دیوار سیدھی کرنے کے چکر میں 5 لاکھ کا پوٹین مزید لگ جائے گا اسی طرح ہر گھر کے باتھ لیک پانی والے پائپ لیک یعنی کام والا مالک مکان کا دیوالیہ نکال کر بھاگ جاتا ہے نتیجہ پیسے کی بربادی گھر کی میعاد صرف 25 سال رہ جاتی ہے امریکہ، جاپان، یورپ میں آج بھی 200 سال پرانے گھر مظبوطی سے کھڑے ہیں بہت ضروری ہے ہمارے ہاں بھی ہر سکول و مدارس میں ہنر کی تربیت ضرور دینی چاہیے تاکہ بچے پڑھنے کیساتھ ساتھ ہنر وفن جان کر اپنی روزی روٹی آسانی کیساتھ کما سکیں اور گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنائیں<br />#school #viralreelsfb #post #children