اسلامی تقویم

اسلامی "ہجری سال" یا "تقویم" جسے عرف عام میں "کیلنڈر" کہا جاتا ہے کے بارے میں بنیادی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلہ میں الحمد للہ، ہمارے چینل : Hashmi Prophet's Nation )قوم رسول ھاشمی) نے فیصلہ کیا کہ ہر اسلامی مہینے کے آغاز پر اس مہینے کی اہمیت و فضیلت اور اس میں ہونے والے اہم واقعات کو بیان کیا جائے گا۔ اس سلسلہ کا عنوان ' اسلامی تقویم' ہوگا۔
اسلامی تقویم یا سن ہجری کا نام واقعہ ہجرت سے منسوب ہوا۔ اس کا آغاز بھی اسی اہم واقعہ کی تاریخ سے ہوا۔
اس میں بارہ مہینے ہیں:
محرم،صفر،ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی،رجب،شعبان،رمضان،
شوال،ذیقعد،ذوالحج۔
اسلامی تقویم یا سن ہجری میں اللہ کی طرف چار مہینوں کو "اشھر حرم" یعنی حرمت اور عزت و توقیر والے مہینے قرار دیا گیا ہے۔ ان محرم،رجب،ذوالقعدہ اور ذوی الحج شامل ہیں ۔ ان چار مہینوں کی عربوں کے ہاں حرمت زمانہ جاہلیت میں بھی رہی جسے اسلام نے بھی برقرار رکھا ۔