اپنے دل کو خوبصورت بنائیں♥️،
خوبصورت بنانے کے لیے پہلے اسے صاف کرنا ضروری ہے۔
اپنے دل سے بغض، حسد،
دوسروں کے بارے میں منفی سوچ اور خیالات،
دوسروں کے بارے میں رکھا جانے والا برا گمان،
لوگوں کے حالات کے بارے میں تجسس،
لوگوں سے لگائی جانے والی فضول امیدیں،
بدلہ لینے کی خواہش،
اپنے پیاروں سے فاصلے بڑھانے والی غلط فہمیاں—
ان سب کو دل سے نکال دیں۔
جب دل میں اللہ کا ذکر ہوگا
تو وہ بہت خوبصورت بن جائے گا،
کیونکہ جن کے دل میں ذکرِ الٰہی نہ ہو
ان میں سکون نہیں ہوتا۔
اپنے دل کو گناہوں کی سیاہی سے بچائیں،
دل پر گناہ کا داغ لگ جائے
تو توبہ کے پانی سے دھو لیں،
کیونکہ داغ کو وقت پر نہ دھویا جائے
تو وہ سخت ہوجاتا ہے اور اسے دھونا مشکل ہوجاتا ہے،
اور ایسا نہ ہو کہ
داغ اتنے بڑھ جائیں کہ
اللہ ان پر مہر لگا دے۔
کیونکہ جب دل پر مہر لگ جائے
تو حق و باطل میں فرق نظر آنا بند ہوجاتا ہے،
پھر اللہ کی کوئی بات سنائی ہی نہیں دیتی
اور وہ دھڑکنے والے پتھر بن جاتے ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے دل کو
گناہوں کی سیاہی سے پاک رکھے
اور ہمارے دل میں اپنا نور ڈال دے، آمین۔