<p>سرینگر: نویں محرم الحرام پر کشمیر کے ڈل جھیل میں شکاروں کا ایک منفرد اور روایتی ماتمی جلوس ہر سال برآمد کیا جاتا ہے۔ ہفتہ کو برآمد کیا گیا یہ ماتمی جلوس ڈل کے اندرونی علاقوں سے شروع ہو کر حسن آباد، رعناواری میں اختتام پذیر ہوا۔ </p><p>عزاداروں نے شکاروں میں سوار ہو کر نوحہ خوانی اور گریہ زاری کرتے ہوئے امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شہداء کربلا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔</p><p>یہ جلوس کئی برسوں سے جاری ہے اور بھائی چارے کی روایت کا عکاس بھی ہے، جس میں سنی برادری بھی تعاون کرتی ہے۔ </p>