<p>سرینگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے ترجمان اعلیٰ اور زڈی بل اسمبلی حلقے سے منتخب رکن تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت 13 جولائی ’’یوم شہداء‘‘ کی سرکاری تعطیل کو بہت جلد واپس بحال کرائے گی۔ </p><p>انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ماضی میں بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مستقبل میں بھی پیش کرتے رہیں گے۔ این سی ترجمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 13جولائی یوم شہداء کی تعطیل پر سیاست کرنے کا الزام بھی عائد کیا، تاہم انہوں نے 13جولائی کی چھٹی، جسے لیفٹیننٹ گورنر نے سال 2020کی تعطیل فہرست سے نکالا تھا، کی بحالی کے الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یوم شہداء کی چھٹی بحال کرنے کے لیے وعدہ بند ہے۔</p>