<p>شوپیاں : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا دورہ کیا اور بلبورہ علاقے کے آرمی گُڈوِل اسکول میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت کی۔ ایل جی نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ </p><p>اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں معاشرے سے منشیات اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خواتین کو با اختیار بنانے کی کنجی قرر دیا۔ انہوں نے کہا: ’’جب خواتین کو خود مختار بنایا جائے گا تو دہشت گردی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کا خود بخود خاتمہ ممکن ہوگا۔‘‘</p><p>ایل جی منوج سنہا نے کئی خواتین میں سلائی مشینیں، میک اپ کٹس کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کے اسناد اور دیگر ضروری اشیاء کو بھی تقسیم کیا۔ </p>