Surprise Me!

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری متوقع

2025-07-16 2 Dailymotion

<p>پلوامہ: وادی کشمیر میں ہفتوں کی خشک سالی اور بڑھتے درجہ حرارت کے بعد حالیہ بارشوں سے کسانوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے۔ خشک موسم کی وجہ سے میوہ باغات اور سبزیوں میں بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا اور زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہو چکی تھی۔ تاہم، ان بارشوں نے نہ صرف زمین کو نمی فراہم کی بلکہ  آبی ذخائر کی سطح میں بھی اضافہ کیاہے وہیں درجہ حرارت میں بھی بہتری ہوئی ہے۔</p><p>ماہرین موسمیات اور زراعت کے مطابق، اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو زرعی اور باغبانی پیداوار میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ کسانوں نے بارشوں کو ’رحمت‘ قرار دیا ہے اور حکومت سے جدید زرعی معلومات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon