<p>سرینگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور سنٹرل شالہ ٹینگ سے منتخب رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے انتظامیہ پر سرینگر میں کانگریس کارکنوں کو ہیڈکوارٹر پہنچنے سے روکنے کا الزام عائد کیا، جسے انہوں نے ’’غیر جمہوری‘‘ قرار دیا۔ </p><p>کانگریس پارٹی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے میمورنڈم پیش کرنا چاہتی تھی، لیکن سینئر رہنماؤں سمیت کسی کو بھی پارٹی ہیڈکوارٹر، سرینگر سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔ قرہ نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے اور ’توہین عدالت‘ کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دینے کے لیے ’مناسب وقت‘ کب آئے گا؟</p>