<p>جموں : سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی، ادھمپور کے نزدیک ہفتہ کی صبح ایک مسافر بردار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ </p><p>جموں کشمیر پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس (رجسٹریشن نمبر JKO2AT-2279) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر شاہراہ پر الٹ گئی۔ بس میں مجموعی طور پر 20 کے قریب مسافر موجود تھے جن میں سے 11 افراد زخمی ہوئے۔ </p><p>زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔</p>