Surprise Me!

جموں تھار - اسکوٹی حادثہ: گاڑی ضبط، ملزم ڈرائیور فرار

2025-07-29 4 Dailymotion

<p>جموں (محمد اشرف گنائی) : جموں کے گاندھی نگر علاقے میں ایک معمر اسکوٹی سوار کو ایک ایس یو وی (تھار) گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر کچلنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لیکر گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے، تاہم پولیس بیان کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور، جو مالک کا بیٹا بھی ہے، فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔</p><p>ضبط کی گئی گاڑی راجندر آنند نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ اس کا بیٹا منن آنند فرار ہے۔ اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی جس میں ایک تھار گاڑی اوور ٹیکنگ کے دوران مخالف سمیت میں آرہی ایک اسکوٹی کو ٹکر مارتی ہے جس سے معمر اسکوٹی سوار سڑک پر گر جاتا ہے۔ تاہم اس کے بعد تھار ڈرائیور گاڑی کو ریورس میں لیکر پھر سے اور جان بوجھ کر اسکوٹی اور اس کے ساتھ ساتھ معمر شہری کو ٹکر مارتا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو جاتا ہے۔</p><p>اس حادثے کی وائرل فوٹیچ کے بعد عوام نے غیض و غضب کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اور ایک مثال قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہو سکیں۔</p>

Buy Now on CodeCanyon