<p>پلوامہ: شیزوفرینیا کے عارضے میں مبتلا جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے سہیل احمد اور ان کے بھائی ابرار احمد نے ایک انقلابی آلٹرنیٹر ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو توانائی کے شعبے میں خود کفیل نظام کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔</p><p>اس غیر معمولی ایجاد یعنی پرپیچول انرجی مشین کی تکمیل میں ان کے اہل خانہ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ </p><p>اگر ان بھائیوں کا دعویٰ سچ ثابت ہوتا ہے اور وہ اپنی اس ایجاد کو پیٹنٹ کرانے اور سرمایہ کاروں کو مائل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو ان کی یہ ایجاد واقعی ایک ’’گیم چینجر‘ ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم پیٹنٹ حاصل ہونے تک انہوں نے اس نظام پر زیادہ روشنی ڈالنے سے گریز کیا۔</p>