Surprise Me!

کشمیر انکاؤنٹر چوتھے روز میں داخل، اب تک تین ہلاک

2025-08-04 5 Dailymotion

کولگام (فیاض لولو) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اکہال جنگلات میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن آج پیر کو چوتھے روز بھی جاری رہا۔ اس انکاؤنٹر میں اب تک، فوج کے مطابق، تین ملی ٹنٹ مارے جا چکے ہیں، جبکہ چار فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ جھڑپ جمعہ کی شام اُس وقت شروع ہوئی جب فوج کو علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ محاصرے کے دوران ملی ٹنٹس اور اہلکاروں کے مابین آمنا سامنا ہوا یوں اس طرح یہ انکاؤنٹر شروع ہوا۔

ادھر، آپریشن کے دوران جدید ڈیجیٹل آلات، ڈرونز، اور پیرا فورسز کی مدد سے کارروائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق یہ رواں برس کا بڑا آپریشن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولگام انکاؤنٹر تیسرے دن بھی جاری، دو عسکریت پسند ہلاک، ایک فوجی اہلکار زخمی

Buy Now on CodeCanyon