Surprise Me!

کولگام آپریشن نویں روز میں داخل، زخمی ہوئے دو فوجی اہلکار فوت

2025-08-09 2 Dailymotion

<p>کولگام (فیاض لولو) : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکہال جنگلات میں جاری اینٹی ٹیرر آپریشن کے نویں روز بھی ملی ٹنٹس اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا، جس دوران 19 آر آر سے وابستہ دو فوجی اہلکار، سپاہی ہرمیندر سنگھ اور لانس نائک پریت پال سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوئے۔  </p><p>فوج کے مطابق رات گئے شدید جھڑپ میں چار فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا: چنار کور مادرِ وطن کے لیے جان کی قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں، لانس نائک پریت پال سنگھ اور سپاہی ہرمیندر سنگھ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ ان کی بہادری اور عزم ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ فوج متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔‘‘</p>

Buy Now on CodeCanyon