Surprise Me!

تاریخی لمحہ: مال برادار ٹرین کشمیر وارد

2025-08-09 5 Dailymotion

<p>اننت ناگ (میر اشفاق) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ریلوے اسٹیشن اننت ناگ پر پہلی مرتبہ مال برادار ریل گاڑی پلیٹ فارم پر پہنچی جس کا  ریلوے حکام، منتخب عوامی نمائندوں سمیت تاجرین اور مقامی باشندوں نے والہانہ استقبال کیا۔  </p><p>حکام کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی کھیپ سے لدے 21 بوگیز اور 2 انجنس کے ساتھ یہ ٹرین اننت ناگ پلیٹ فارم پر کامیابی سے رکی جس پر مقامی باشندوں خاص کر تاجرین نے خوشی کا اظہار کیا۔  </p><p>اننت ناگ ریلوے اسٹیشن وادی کا پہلا ایسا ریلوے اسٹیشن ہے جسے سامان کی نقل و حمل کے لیے کھولا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے اطلاع دی ہے کہ اسٹیشن پر روزانہ صبح 6:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک کام کام جاری رہے گا جس سے اشیاء کی درآمد اور برآمدات میں ایک نیا باب رقم ہوگا۔ وہیں فروٹ گروورز بھی اس اقدام سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔</p>

Buy Now on CodeCanyon