Surprise Me!

فرنٹ لائن پر تعینات خواتین اہلکاروں کا پیغام: ’’ہم سرحد پر ہیں، آپ سکون سے سو جائیں‘

2025-08-13 0 Dailymotion

<p>بانڈی پورہ (اعجاز نازکی) : شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک بھی جموں کشمیر کے دیگر خطوں کی طرح سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گریز میں پہلی بار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی خواتین اہلکاروں کو فرنٹ لائن پر تعینات کیا گیا ہے، جو یہاں ڈیوٹی کے لئے پر عزم ہیں۔</p><p>یہ خواتین اہلکار ایل او سی کی نگرانی، گشت اور آنے جانے والے افراد کی جانچ پڑتال انجام دے رہی ہیں اور یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر ان کی ڈیوٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔</p><p>یہاں تعینات خواتین اہلکار اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں اور یہاں جان لیوا حالات کے عالوہ گھر سے دوری کے باوجود سرحدوں کی حفاظت پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے خواتین بی ایس ایف اہلکاروں نے ہم وطنوں کے لیے ایک پُرجوش پیغام میں کہا: ’’آپ یوم آزادی کی تقریبات پر جوش ہو کر مائیں، ہم سرحدوں کی حفاظت پر ہیں؛ آپ بے خوف ہو کر سو جاؤ۔‘‘</p>

Buy Now on CodeCanyon