Surprise Me!

بغیر چھت کے ٹکٹ کاؤنٹر پر لمبی قطار میں منتظر لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں

2025-08-19 1 Dailymotion

<p>شوپیاں : ڈسٹرکٹ اسپتال شوپیاں کے ٹکٹ کاؤنٹر پر چھت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کو بارشوں کے علاوہ جھلسانے والی دھوپ میں کھلے آسمان تلے اور لمبی قطاروں میں ٹکٹ حاصل کرنی پڑتی ہے جس کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔</p><p>حالیہ دنوں وادی کشمیر میں ہوئی مسلسل بارشوں کے دوران یہ مسئلہ مزید سنگین ہو گیا اور مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ بارشوں کے دوران بھیگنے کی وجہ سے مریض اور زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں جبکہ تیمارداروں کو بھی پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کہ بار ہا اسپتال انتظامیہ سمیت ضلع حکام سے ٹکٹ کاؤنٹر پر چھت تعمیر کرنے کی اپیل کی تاہم ’’کوئی پرسان حال نہیں۔‘‘  </p>

Buy Now on CodeCanyon