<p>پلوامہ (سید عادل مشتاق): وادی کشمیر کے سیب اب جدید گریڈنگ لائنز کے ذریعے پیک ہو رہے ہیں، معیاری انداز کی یہ پیکنگ کسانوں کے لیے نئی امید لے آئی ہے۔ اس نئی سہولت سے نہ صرف کسانوں کو بہتر قیمت مل رہی ہے بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔</p><p>جدید پیکنگ سے کسان نقصان سے بچ رہے ہیں اور منافع میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔</p><p>کشمیر کی معیشت کے لیے سیب کو ریڑھ کی ہڈی کے مانند سمجھا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق گریڈنگ لائنز اس صنعت کے مستقبل کو مزید روشن بنائے گی۔</p>