Surprise Me!

سابق رکن جماعت نے اسکولوں کو حکومتی تحویل لینے کی مذمت کی

2025-08-25 2 Dailymotion

<p>پلوامہ: جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی اور فلاح عام ٹرسٹ (FAT) سے منسلک 215 اسکولوں کو اپنی تحویل میں لینے کی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ فرنٹ (جے ڈی ایف) نامی جماعت نے سخت مذمت کی ہے۔</p><p>یہ سبھی اسکولز وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں جماعت اسلامی کے ساتھ منسلک ’’فلاح عام ٹرسٹ‘‘ (FAT) کے زیر اہتمام کام کر رہے تھے اور جماعت اسلامی پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل مخدوش نظر آنے لگا تھا۔ جس کے پیش نظر حکومت نے ان اسکولوں کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا تاہم جے ڈی ایف (JDF) نے اس اقدام کو ’’غیر منصفانہ انتظامی مداخلت اور عوامی اعتماد کے ساتھ صریح غداری‘‘ قرار دیا۔</p><p>قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد کئی اراکین جماعت نے جے ڈی ایف نامی جماعت قائم کی تھی۔</p>

Buy Now on CodeCanyon