<p>اننت ناگ: اننت ناگ ضلع میں سرینگر جموں نیشنل ہائی وے پر گزشتہ دس روز سے بھی زائد عرصے سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے درماندہ ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع اننت ناگ میں سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ سینکڑوں ٹرک ڈرائیور شاہراہ کھلنے کے انتظار میں ہیں۔ </p><p>ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے درماندہ ڈرائیوروں نے بتایا کہ شاہراہ کھلنے کے انتظار میں وہ دس روز سے بھی زائد عرصہ سے انتہائی کسمپرسی کے ایام گزار رہے ہیں۔ ڈرائیوروں کے مطابق موسم کی مار اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور، ہیلپر سخت مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔</p><p>یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ کو حکام نے ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے ٹریفک خاص کر مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔</p>