Surprise Me!

ندی کے بیچوں بیچ پھنسے چرواہوں کو مویشیوں سمیت کیا گیا ریسکیو

2025-09-03 1 Dailymotion

<p>شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسلسل بارشوں سے نالہ رنبی آرہ میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک اچانک بڑھ گیا۔ اس دوران گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 افراد اپنے مال مویشیوں کے ساتھ نالے کے درمیان پھنس گئے۔</p><p>اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے تمام افراد اور مال مویشیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ دریں اثناء انتظامیہ نے عوام کو ندی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon