<p>اننت ناگ : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے درگاہ حضرتبل میں قومی نشان (نیشنل ایمبلم) پر ہوئے تنازعے کو ’’افسوسناک‘‘ قرار دیتے ہوئے عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔</p><p>انہوں نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران واضح کیا کہ ’’کسی بھی مذہبی مقام کا تقدس اور حرمت سب کے لئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مذہبی اور مقدس مقامات پر امبلم یا کسی بھی غیر متعلقہ علامت کی تنصیب نہ صرف نامناسب ہے بلکہ ایسا عمل لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔‘‘</p><p>وہیں وزیر اعلیٰ نے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور باہمی رواداری کو برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔</p>