Surprise Me!

جموں وکشمیر میں گزشتہ برسوں کے دوران خودکشی کے رجحان میں اضافہ

2025-09-11 0 Dailymotion

<p>سرینگر، (پرویز الدین): خودکشی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ جو کہ زندگی کے تمام شعبوں اور ہر عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ ہر سال 10 ستمبر کو دنیا بھر میں لوگ خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن مناتے ہیں۔ خودکشی کے تعلق سے ماہر نفسیات ڈاکٹر جنید کہتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران خودکشی کے رجحان میں واقعی اضافہ ہوا اور اس خودکشی جیسے انتہائی اقدام میں 15 سے 25 برس کے نوجوان زیادہ پائے جاتے ہیں۔ایسے میں اگر 10 برسوں کا موازنہ کیا جائے تو جموں وکشمیر خاص کر وادیٔ کشمیر میں اس رجحان میں اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ </p><p>انہوں نے کہا کہ افسوس اور حیران کن ہے کہ نہ صرف تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے بلکہ بزرگ اشخاص جنہوں نے زندگی کے نشیب و فراز دیکھے ہیں وہ بھی قدرت کی عطا کردہ زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کے کئی وجوہات کارفرما ہیں۔ جن میں ذہنی دباؤ، ڈپریشن، نشیلی ادویات کا استعمال، مالی تنگی، بے روزگاری، گھریلو تشدد اور سماجی معاملات وغیرہ شامل ہیں۔ </p>

Buy Now on CodeCanyon