<p>سرینگر : جموں و کشمیر میڈیکل کونسل نے ملک کی کسی بھی ریاست یا یونین ٹیریٹری سے سند یافتہ پریکٹشنر کے لیے یہاں ڈی ایڈکشن سنٹر قائم یا شروع کرنے کے لیے کونسل کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔</p><p>کونسل کے صدر ڈاکٹ محمد سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ جموں کشمیر میں پریکٹس یا نجی ڈی ایڈیکشن سنیٹر شروع کرنے سے قبل جموں وکشمیر میڈیکل کونسل (جے کے ایم سی) کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ ان کے مطابق ’’بغیر رجسٹریشن کے کوئی بھی شخص پریکٹس نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ منشیات کی روکتھام کے لیے ڈی ایڈیکشن مرکز قائم کر سکتا ہے۔‘‘</p>