Surprise Me!

شوپیاں میں ٹریفک جام، سیب کی ترسیل متاثر، کاشتکاروں میں شدید مایوسی

2025-09-15 2 Dailymotion

<p>شوپیاں: تاریخی مغل روڑ پر بدترین ٹریفک جام کا اثر قصبہ شوپیاں تک پھیل گیا جس نے سبب وادی کی سیب صنعت کو شدید بحران میں ڈال دیا ہے جو سرینگر جموں شاہراہ کی بندش کے سبب پہلے ہی نقصان سے دوچار ہو چکی ہے۔</p><p>شاہراہ کی مسلسل بندش اور مغل روڈ پر ٹریفک جام کے سبب سینکڑوں گاڑیاں اور سیب سے لدے ٹرک گھنٹوں محصور رہے، جس سے کروڑوں روپے مالیت کا پھل بروقت منڈیوں تک نہیں پہنچ سکا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے مقامی بچے وقت پر اسکول، کالج بھی نہیں پہنچ سکے اور مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔</p><p>باغبانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو لاکھوں میٹرک ٹن سیب ضائع ہو جائے گا اور وہ دیوالیہ ہو جائیں گے۔ فروٹ و ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کی بندش اور ناقص انتظامات نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon