شوپیان، جموں وکشمیر (شاہد ٹاک): ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے فروٹ منڈی شوپیاں کا دورہ کیا اور کاشتکاروں و تاجروں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں-سری نگر قومی شاہراہ (این ایچ 44) سے ضروری ٹریفک گزر رہا ہے۔ جب کہ سیب سے لدے ٹرکوں کو مغل روڈ کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این ایچ 44 پر مکمل ٹریفک بحال کرنے کے لیے اقدامات تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ انشل گرگ نے فروٹ گروورز سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ سیب کے سیزن میں بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انشل گرگ نے فروٹ گروورز سے بات چیت کی (ETV Bharat)

کاشتکاروں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا: ڈویژنل کمشنر

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ قریبی رابطے میں رہ کر پھل کی ترسیل بروقت اور محفوظ طریقے سے یقینی بنائی جائے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے کہا کہ قومی شاہراہ پر سیبوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور امید ہے کہ کاشتکاروں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں سیبوں سے بھری پہلی تاریخی ٹرین روانہ

چیری کے بعد سیب کی ریل سے ترسیل؟ کشمیری تاجر تذبذب میں

کارگو ٹرین خوش آئند مگر اسٹیشن پلوامہ میں قائم کیا جائے، فروٹ گروورس

کشمیر: خشک سالی کے باوجود رواں برس میوہ کاشتکاروں کے لیے خوشگوار رہا