Surprise Me!

کشمیری فائٹر اویس یعقوب نے ایم ایم اے چیمپئن شپ کی اپنے نام

2025-09-23 5 Dailymotion

<p>پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مرن گاؤں سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ اویس یعقوب نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل ایم ایم اے چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔</p><p>بحرین بیسڈ بریو کومبیٹ فیڈریشن کے تحت گوانگ ژو میں ہوئے اس مقابلے میں اویس نے فلپائن کے ایان پال لورا کو صرف 3 منٹ اور 6 سیکنڈ میں شکست دیکر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔</p><p>اویس نے 2013 میں مارشل آرٹس سفر شروع کیا اور کئی نیشنل اور ریاستی ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔ وہ 2022 میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ یہ جیت نہ صرف اویس کے لیے بلکہ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بھی عزم اور حوصلے کی نئی مثال بن گئی ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon