Surprise Me!

اگر ایم ایل اے کو PSAکے تحت بند کیا جا سکتا ہے تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا؟ محبوبہ مفتی

2025-09-24 1 Dailymotion

<p>سرینگر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آنے والے اسمبلی اجلاس میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے غلط استعمال، معراج ملک کی گرفتاری، محمد یاسین ملک کے علاوہ ہائی وے کی بندش پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔</p><p>محبوبہ مفتی نے یونین ٹیریٹری میں سیاحت اور باغبانی کی صنعت کو ہوئے نقصان پر بھی خصوصی بحث کی سفارش کی ہے۔ جبکہ انہوں نے ماہِ ستمبر کے اوائل سے بند سرینگر جموں قومی شاہراہ کو پوری طرح بحال نہ کیے جانے پر بھی اپنی حیرانگی کا اظہار کیا۔  </p><p>ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ نے کہا: ’’اگر چہ پی ایس اے کو ختم کرنا عمر عبداللہ سرکار کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم آئندہ اجلاس میں اس پر تفصیل سے بحث تو کی جا سکتی ہے۔‘‘</p>

Buy Now on CodeCanyon