Surprise Me!

میں اپنی گرفتاری سے نہیں ڈرتا، اگر میں اس بہانے جیل گیا تو میں ان کے ساتھ رہوں گا

2025-09-27 3 Dailymotion

<p>جودھ پور، راجستھان: سماجی کارکن سونم وانگچک کا ایک حامی ہفتہ کو جودھ پور جیل کے باہر ترنگا جھنڈا ہاتھ میں لے کر پہنچا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے کام کرنے والے کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ ریاست کے چورو ضلع کے سوجن گڑھ کے رہنے والے وجے پال نے کہا کہ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے پرچارک رہے ہیں اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ریاستی شریک وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔</p><p>انہوں نے کہا کہ جو لوگ سونم وانگچک کو نہیں جانتے تھے وہ بھی اب انہیں جانتے ہوں گے۔ جیل کے باہر وجے پال نے وانگچک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے اور ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ رتناڈا پولیس کو جیسے ہی اس کا علم ہوا، اسے حراست میں لے کر تھانے لے جایا گیا۔ سونم وانگچک کو جمعہ کی رات جودھ پور جیل منتقل کیا گیا تھا۔</p><p>سونم وانگچک کو راتوں رات جودھ پور جیل منتقل کر دیا گیا</p><p>پولیس افسر دنیش لکھاوت نے بتایا کہ وجے پال کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سونم وانگچک طویل عرصے سے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انمہوں نے کئی دنوں تک بھوک ہڑتال بھی کی۔ لیہہ میں حالیہ تشدد کے بعد حکومت نے ان کی این جی او کے خلاف کارروائی کی۔ انہیں جمعہ کو لیہہ میں گرفتار کیا گیا اور اسی رات جودھ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر سونم وانگچک کو خصوصی طیارے میں دہلی سے ایئر فورس اسٹیشن لایا گیا، جہاں سے انہیں اسی رات پولیس کی بکتر بند گاڑی میں جودھ پور جیل منتقل کیا گیا۔ </p>

Buy Now on CodeCanyon