صدر تنظیم مغلیہ ضلع گجرات الحاج امجد فاروق نے مغل کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغل برادری پاکستان میں ایک بڑی برادری ہے ۔ ہمیں سیاست میں حصہ لینا چاہئے اور الیکشن لڑنا چاہئے چاہے وہ قومی اسمبلی کے الیکشن ہوں یا صوبائی اسمبلی کے یا بلدیاتی الیکشنی ہوں یا تجارتی تنظیموں کے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہو گا پھر ہم اپنی برادری کے لئے کچھ کر سکیں گے۔ ہم آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے برادری کے افراد بلدیاتی انتخابا ت میں دلچسپی لیں اور ہر یونین کونسل میں الیکشن لڑیں ہم آپ کا ہر قسم کا ساتھ دیں گے اور ہر میدان میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں ن کہا کہ آج میں نے پانچ ایکڑ اراضی پر محیط پراجیکٹ کا اعلان کرنا تھا مگر اُس پر ابھی ورکنگ کی جا رہی ہے۔ جو ں ہی ورکنگ مکمل ہو گی۔ اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانا ہے تاکہ وہ آگے بڑھیں۔ ہماری نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے۔ انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے۔ مغل برادری ان بچوں کو مکمل سپورٹ کرے گی جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی وجہ سے سردار سلیم حیدر خان کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے انہیں گورنر پنجاب بنایا اور آج یہ ہماری برادری کے لئے زیادہ فکر مند ہیں۔ رپورٹ HDN News kharian
