Surprise Me!

سنگم - پلوامہ سڑک انتہائی خستہ، لوگ پریشان

2025-09-27 4 Dailymotion

<p>پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سنگم - پلوامہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ یہ رابطہ سڑک طویل عرصے سے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے اور اننت ناگ ضلع کو صدر مقام خاص کر انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ جوڑتی ہے۔</p><p>لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ سڑک کئی برس سے خستہ حال ہے ور اس کی مرمت کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔  </p><p>پلوامہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے سڑک کی مرمت کے علاوہ اس کی کشادگی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں لوگوں کی مشکلات کچھ حد تک کم ہو سکیں گیں۔  </p><p>لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے سب سے بڑے انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایشیا کی دوسری سب سے بڑی CA اسٹورز چین کی رابطہ سڑک یعنی سنگم - پلوامہ روڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon