Surprise Me!

’غیر قانونی کان کنی سے کشمیر کا آبپاشی نظام درہم برہم‘

2025-09-29 31 Dailymotion

<p>پلوامہ (سید عادل مشتاق) : وادی کشمیر کے کسانوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی نے قدرتی وسائل، آبی ذخائر اور زراعت کے شعبے کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔  </p><p>کسانوں کے مطابق ’’وادی کشمیر آج سکڑتے آبی ذخائر، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پینے کے پانی کی قلت سے جوجھ رہی ہے۔‘‘ وہیں انہوں نے سکڑتے آبی وسائل سے زراعت کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا: ’’اگر جلد اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہاں کی اراضی آبپاشی نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے بنجر ہو جائے گی۔‘‘</p><p>ماہرین کا ماننا ہے کہ غیر قانونی کان کنی نے نہ صرف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو متاثر کیا ہے بلکہ زراعت اور باغبانی کے شعبے میں بھی بڑے مسائل پیدا کر دئے ہیں، اور ان ہی شعبوں کے ساتھ کشمیر کی بیشتر آبادی کا روزگار منحصر ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon