Surprise Me!

ویڈیو: ’اس ملک کے وزیر داخلہ کو خوف ہے کہ لوگ ڈرنا چھوڑ دیں گے‘، یوگیندر یادو نے ایسا کیوں کہا؟

2025-10-02 1 Dailymotion

سیاسی و سماجی کارکن یوگیندر یادو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک کے وزیر داخلہ اس بات کو لے کر خوفزدہ ہیں کہ کہیں ان کے خلاف کوئی تحریک نہ کھڑی ہو جائے۔ اسی لیے وہ ایک تقریب میں کہہ چکے ہیں کہ ’سبھی تحریکوں کی ایس او پی بنائیے۔ ان کی اسٹڈی کیجیے۔‘ گورکھ پانڈے کا حوالہ پیش کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہا کہ ان لوگوں کو اس بات کا خوف ہے کہ لوگ ان سے ڈرنا چھوڑ دیں گے۔ اس سے قبل سونم وانگچک کی حمایت میں دہلی میں سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے لداخ کے لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے مشہور ماہر ماحولیات کی رِہائی کا مطالبہ کیا۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Buy Now on CodeCanyon