Surprise Me!

بہار میں 2 مراحل میں ہوگی ووٹنگ، اپوزیشن کے لیے راہیں کتنی مشکل؟

2025-10-06 0 Dailymotion

بہار اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 مراحل میں انتخاب کرائے جائیں گے اور سیاسی پارٹیوں کا بھی یہی مطالبہ تھا۔ اس کے ساتھ انھوں نے بہت سارے التزامات اور پیش رفت کی بھی بات کی۔ خاص طور سے یہ مطلع کیا کہ پردہ نشیں خاتون ووٹرس کی جانچ کے لیے بوتھ پر آنگن واڑی کارکنان موجود ہوں گی۔ حالانکہ گیانیش کمار نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی اہم سوالات کے جواب دینے سے پرہیز کیا۔ ایک سوال یہ بھی تھا کہ اگر 2 مراحل میں انتخاب ہو سکتا ہے تو ایک مرحلہ میں کیوں نہیں؟ اس کے ساتھ ہی ایس آئی آر کے دوران درانداز کتنے ملے؟ اس سوال پر بھی گیانیش کمار نے خاموشی اختیار کر لی۔ اس پورے پس منظر اور بہار اسمبلی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے کردار پر ’قومی آواز‘ نے سیاسی ماہرین سے خصوصی گفتگو کی۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو مباحثہ۔

Buy Now on CodeCanyon