<p>سرینگر (پرویز الدین) : رورل لائیولی ہُڈ مشن، جموں وکشمیر، کی جانب سے ’’سرس‘‘ (Saras) کے عنوان سے گزشتہ چند روز سے سرینگر میں قومی سطح کا ایک میلہ جاری ہے۔</p><p>دس روز تک جاری رہنے والے اس تجارتی میلے میں ملک گھر کی 13 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کی خواتین کے علاوہ جموں وکشمیر کے کئی اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی اپنے اسٹالز قائم کئے ہیں۔</p><p>میلے میں الگ الگ اسٹالز پر روزمرہ کی استعمال کی چیزیں، خاص کر گھریلوں آرائش و زیبائش کا سامان، ملبوسات پکوان کے علاوہ کشمیر کی مختلف دستکاری مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ میلے میں بریلی کے آچار اور یو پی کھیر سمیت مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع پر فراہم ہوتا ہے۔</p><p>سرس میلے اور رورل لائیولی ہڈ مشن سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر شُبرا شرما کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ’’خواتین کاروباریوں کو مارکیٹنگ سہولیات فراہم کرنے کی خاطر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور مارکیٹنگ سہولہات فراہم کرنا ایک بڑا چلینج ہے، جس کے لیے محکمہ تندہی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔‘‘</p>