Surprise Me!

دلت استحصال کے معاملے پر بہار کی ڈبل انجن والی نتیش-بی جے پی حکومت پھنستی نظر آ رہی

2025-10-10 0 Dailymotion

بہار کی ڈبل انجن والی حکومت دلت استحصال کے معاملے پر بری طرح پھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ مودی-نتیش یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آخر اس الجھن سے کس طرح باہر نکلا جائے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کا معاملہ ہو یا ہریانہ میں ایک آئی پی ایس افسر کی خودکشی کا معاملہ، یا پھر رائے بریلی میں دلت نوجوان ہری اوم کو ’بابا‘ کے غنڈوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مار ڈالا جانا... سوال یہ ہے کہ کیا بہار کا دلت طبقہ ان واقعات سے متاثر ہو رہا ہے؟ کیا انھیں سمجھ آ رہا ہے کہ ’امرت کال‘ میں دلتوں کی حالت کیا ہے؟ اور کیا ہندوتوا اقتدار میں انھیں انصاف مل رہا ہے۔ دراصل دلت پر مظالم معاملہ میں کانگریس نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب بہار کے انتخاب میں کانگریس نتیش کمار پر بھی کھل کر حملہ آور ہے۔ ان کی 20 سالہ حکومت کو کانگریس ’وناش کال‘ کہہ رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جو کھیل مسلمانوں کے ساتھ شروع ہوا تھا، وہ اب دلتوں کے ساتھ بہیمانہ طور پر سامنے آ رہا ہے۔ نہ ہی چیف جسٹس محفوظ ہیں، نہ ہری اوم والمیکی۔ اس اہم موضوع پر ’قومی آواز‘ نے سیاسی ماہرین سے خصوصی گفتگو کی۔ دیکھیں یہ ویڈیو۔

Buy Now on CodeCanyon