Surprise Me!

عمر عبداللہ نے عوام کے ساتھ کیا دھوکہ، حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام

2025-10-10 9 Dailymotion

<p>ترال، جموں و کشمیر (شبیر بھٹ): نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت سرکار نے جموں وکشمیر میں ایک سال مکمل کر لیا ہے تاہم حزب اختلاف کا ماننا ہے کہ یہ سرکار اب تک اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کرسکی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں بی جے پی لیڈر بشیر احمد میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سبز باغ دکھا کر اقتدار حاصل کر لیا ہے لیکن اقتدار حاصل ہونے کے بعد بھی، نہ بجلی کے دو سو یونٹ ملے اور نہ ہی ڈیلی ویجرس مستقل کیے گیے ہے اور نہ ہی بارہ گیس سلینڈر ملے۔ </p><p>بشیر احمد میر نے بتایا کہ عمر عبداللہ کہتے ہیں کہ ان کو اب تک اختیارات حاصل نہیں ہوئے ہیں پھر مہنگی گاڑیاں خریدنے، پروٹوکول بڑھانے اور دیگر مراعات حاصل کرنے میں رکاوٹ کیوں نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے عمر عبداللہ حکومت چلانے میں مکمل طور ناکام ہوئے ہیں اور انھوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ اس لیے وقت آگیا ہے کہ انہیں بلا جھجک اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیے۔ </p><p>بشیر احمد میر نے مزید کہا کہ بی جے پی نے پندرہ سالہ دور اقتدار میں ملک کے اندر ایک نئی فضا قائم کی ہے اور اپنے انتخابی وعدوں پر عمل کیا ہے۔ اس لیے اب وقت آچکا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی بی جے پی کے ساتھ مل کر اس یو ٹی کو بھی ترقی یافتہ بنانا چاہیے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon