Surprise Me!

بی جے پی دھاندلی ’ہارس ٹریڈنگ‘ کے بغیر ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکتی: عمر عبداللہ

2025-10-13 0 Dailymotion

<p>سرینگر (جاوید ڈار) : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے راجیہ سبھا کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) پر ’ہارس ٹریڈنگ‘ کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔  </p><p>سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’بی جے پی مالی طاقت اور ایجنسیز کا استعمال کیے بغیر ایک بھی نشست پر جیت حاصل نہیں کر سکتی۔‘‘</p><p>میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ایک بھی سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ان کے مطابق: ’’بھاجپا کے پاس 28 ممبران اسمبلی (MLAs) ہیں، جبکہ چوتھی سیٹ جیتنے کے لیے 30 ووٹں کی ضرورت ہے۔‘‘</p><p>عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر بی جے پی تین سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کرتی ہے تو یہ صرف پیسے، طاقت اور ایجنسیز کے استعمال کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔‘‘</p>

Buy Now on CodeCanyon