Surprise Me!

گلوان کے شہیدوں کو خراج پیش کرنے کیلئے بنگال سے لداخ تک سائیکل مارچ

2025-11-01 1 Dailymotion

<p>سرینگر: مغربی بنگال کے آسنسول سے تعلق رکھنے والے دس سائیکل سوار (جن میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں) نے سال 2020کے گلوان جھڑپوں میں شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حب الوطنی سے سرشار سفر شروع کیا ہے۔</p><p>20ستمبر کو شروع ہونے والے اس دو ہزار کلومیٹر سے زائد کے سفر میں جھارکھنڈ اور پنجاب جیسی ریاستوں سے گزرتے ہوئے سائیکل سواروں کا گروپ سرینگر پہنچا۔</p><p>نیشنل ایڈونچر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مہیر کمار منڈل، جس کی سربراہی میں یہ گروپ سفر انجام دے رہا ہے، نے بتایا کہ موسم سرما کے چیلنجز کے باوجود یہ نوجوان حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور گلوان پہنچ کر اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔</p>

Buy Now on CodeCanyon