<p>سرینگر (پرویز الدین): وادی کشمیر کی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار واجدہ تبسم گورکو کی منی شارٹ اسٹوریز پر مشتمل افسانوی مجموعے ’’سکوت گم ہے‘‘ کی رسم رونمائی سرینگر میں انجام دی گئی۔ </p><p>افسانچے میں 75 کہانیاں ہیں جن کے موضوعات علیحدہ ہیں تاہم یہ موضوع ہر زاویے سے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک مقامی جریدے ’’کوہ ماراں‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ اس ادبی تقریب کے دوران واجدہ تبسم کی اس تخلیق کو منظر عام لایا گیا۔ اور اس تقریب میں وادی کے نامور قلمکاروں، شعراء کے علاوہ معتبر افسانہ نگاروں نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ </p><p>تقریب میں خواتین ادباء کی خاصی تعداد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ منتظمین کے مطابق نوجوانوں کو اس طرح کی تقریب میں مدعو کرنے کا مقصد نہیں سینئر قلمکاروں اور ادباء کی صحبت سے آشنا کرنا ہے تاکہ وہ بھی مستقبل کے قلمکار بن سکیں۔</p>
