Surprise Me!

سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری

2025-11-05 2 Dailymotion

<p>گاندربل: بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے تازہ برف باری کے بعد وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے اسٹریٹیجک زوجیلا درہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔</p><p>جمعرات کی شام سے شروع ہوئی برف باری کے باعث سرینگر - لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔ بی آر او کے اہلکاروں اور مشینری کو فوری طور پر متحرک کیا گیا تاکہ وادی کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی اس اہم شاہراہ پر آمد و رفت بحال کی جا سکے۔</p><p>افسران کے مطابق جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، اور اگر موسم نے ساتھ دیا تو شاہراہ رات دیر گئے تک ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔</p>

Buy Now on CodeCanyon