<p>اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ضلع میں شور و غوغا سے بھرے قصبے بُلبُل نوگام میں جہاں ہر سمت گاڑیوں کی آوازیں اور روزمرہ کی دوڑ بھاگ ہے۔ وہیں ایک غیر معمولی تبدیلی نے اس چھوٹے سے بازار کو علم کا مرکز بنا دیا ہے۔ </p><p>یہ ہے علامہ اقبال لائبریری، جو محض ایک عمارت نہیں، بلکہ ایک مقامی استاد شاہد شفیع ایتو کے ایک خواب کی تعبیر ہے جو پیشے سے ایک استاد ہے، جنہوں نے تجارتی مقصد کے لیے تعمیر ہوئی بلڈنگ کو علم و تحقیق کے گہوارے میں بدل دیا۔ </p><p>محدود وسائل کے باوجود شاہد شفیع کا یہ خواب قابل ستائش اور قابل تقلید بھی ہے۔</p>
