<p>سرینگر : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ’حادثاتی‘ دھماکے میں ہوئے زخمی افراد کی عیادت کی۔ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ان زخمیوں کو فراہم کیے جا رہے علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کی ستائش کی۔</p><p>بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران دھماکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی بھی سفارش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلاسٹ کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہے اور ’’امید ہے کہ تحقیقات مکمل ہوکے سبھی سوالات کا جلد جواب ملے گا۔‘‘</p><p>عمر عبداللہ نے پولیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا: ’’یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں قیمتی جانیں چلی گئیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے جو بھی ممکن امداد فراہم کی جا سکتی تھی وہ انہوں نے کی ہے۔</p>
