Surprise Me!

ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں مسلم داخلوں پر ’تنازعہ‘، ہندو تنظیموں کا احتجاج، عمر عبداللہ کا دفاع

2025-11-24 3 Dailymotion

<p>جموں: شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی کل پچاس سیٹوں میں سے 42نشستوں پر مسلم طلباء کو داخلہ دیا گیا ہے جس پر سخت گیر موقف کی حامل ہندوں تنظیموں نے جموں میں احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی میں نشستیں ہندوں طلبہ کے لیے مختص رکھنے کا مطالبہ کیا۔</p><p>بجرنگ دل نے کچی چھاؤنی سے راج بھون جموں کی طرف مارچ برآمد کیا تاہم پولیس نے پیش قدمی سے انہیں روک دیا۔ بجرنگ دل کی جانب سے نعرے بازی اور شدید احتجاج کے باوجود پولیس نے صرف چار نمائندوں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر میں میمورنڈم پیش کیا۔</p><p>جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس ’تنازعے‘ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’داخلوں کے معاملے میں مذہب کو بنیاد بنانا آئین کی روح کے خلاف ہے اور اس طرح کی روش ایک خطرناک مثال قائم کر سکتی ہے۔‘‘</p>

Buy Now on CodeCanyon